آر اے شمشاد
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایونٹ کا 25ویں میچ کھیلا گیا ۔ یہ میچ کئی حوالوں سے شہرت اختیار کرتا جا رہاہے۔
اس میچ میں پشاورزلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت 240کا ایک بڑا مجموعہ حاصل کیا ۔ اس مجموعے پشاورزلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 115رنز کی اننگز کھیلی تاہم پشاورزلمی اتنا بڑا مجموعہ حاصل کرنے کے باوجوداس میچ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پٹورس ایک وکٹ حاصل کر سکے جبکہ کپتان بابر اعظم میچ میں رن آئوٹ ہوگئے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 241کےہدف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیاگلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔محمد حفیظ نے 41رنز کی اننگزکھیلی ۔
پشاورزلمی کے وہاب ریاض اور مجیب الرحمن ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرسکے ۔
اس میں سب سے دلچسپ کردار پچ نے ادا کیا ہے ۔ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ میچ پی ایس ایل کا نہیں بلکہ یہ ایک ٹیپ بال کا میچ تھا ۔دونوں ٹیموں کی جانب سے38.2اوورز میں 483رنز بنائے جبکہ اس کے صرف چار کھلاڑی میدان بدرہوئے ۔ ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے بائولرزاور فیلڈرز صرف گیند کوباہر سےواپس لانے اور باہرجاتا دیکھنے کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ٹیم کی جانب سے پانچ بائولرزکو آزمایا جاتا ہے مگر پورے میچ کے دوران بائولرز وکٹیں حاصل کرنے کی بجائے گیندکو میدان سے باہر جاتا دیکھ رہے تھے ۔
ایسی پچ بنانے والے ماہر افراد یقینا کسی نہ کسی انعام کےتوحقدار ضرورقرار پانا چاہئے۔ ایسی بے جان وکٹیں میچ کا مورال بڑھانے کی بجائے شائقین کی عدم دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں ۔
یہاں اگر بات کی جائے بابراعظم کی بیٹنگ کی تو کئی نامورکرکٹرز نے اس پر سوال اٹھائے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ایک بار پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔
پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اننگز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟۔
اس میچ میں کئی ریکارڈ بھی بنائے بابر نے ٹی 20 کرکٹ میں 36 ویں بار سنچری شراکت قائم کی، یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان آٹھویں ٹی 20 سنچری بناکر وہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے جہاں ان کے ہمراہ ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ اور مائیکل کلینگر موجود ہیں، کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔