لاہور(پاک ترک نیوز) اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کیلئے مزید 3 ججز کو بطور الیکشن ایپلٹ ٹریبونل تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے ججز کی تعداد 6 ہوگئی۔