آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 برس مکمل

 

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آپریشن ٹوئٹ ریٹارٹ کو 4برس مکمل ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بیھ مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4برس مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے موقع پر مسلح افواج اور عوام نے بہترین عزم کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے موثر اور دلیرانہ جواب دے کر بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے بھرپور تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کے نتیجے میں جنگ دشمن کے علاقے میں لڑی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب مسلح افواج اور عوام بھرپور طاقت سے دیں گے۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ” Tea Is Fantastic” بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More