غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیلی فضائی بمباری جاری ہے اور شدید بمباری کے نتیجے میں 400فلسطینی شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کےمطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدت سے جاری ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری فضائی حملے کے نتیجے میں 400فلسطینی شہید ہوگئے ۔رات بھر جاری بمباری کے نتیجے میں 60فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رات بھر کے فضائی حملوں میں 60 فلسطینی ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں بشمول گنجان آباد جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور غزہ کے الشفاء اور القدس ہسپتالوں کے قریب کے مقامات پر بمباری کی۔
اسرائیل کی جانب سے بھی رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دیں، نابلس میں چھاپے کے دوران دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
چین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تشدد کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4,651 فلسطینی شہید جبکہ 7 اکتوبر سے اسرائیل میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔