میزائل حملے میں 400روسی فوجی مارے گئے ، یوکرین کا دعوی

 

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ میزائل حملے میں روس کے 400فوجی مارے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کے شہر مکیوکا میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔
روس کی جانب سے بھی میزائل حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More