44واں ماسکو فلم فیسٹیول 26 اگست سے 2 ستمبر 2022 تک منعقد ہوگا

ماسکو(پاک ترک نیوز)
44 ویں ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اب یہ 26 اگست سے 2 ستمبر 2022 تک منعقد ہوگا۔
فیسٹیول ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ روزجاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جسے اپریل 2022 میں ہونا تھا، موسم برسات میں منعقد کیا جائے گا۔
میلے کا پروگرام ایک ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ صرف مرکزی تقریب کے لیے 200 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائن، برازیل، پیرو، امریکہ، برطانیہ، سربیا، اٹلی، فرانس، بھارت، ایران، چین، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور دیگر خطوں کے فلم ساز چاہتے ہیں کہ ان کی فلموں کا ماسکو فیسٹیول میں پریمیئر ہو۔
صحافی اور پروڈیوسر ایون کدریاتسیف کے مطابق، جنہیں سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، 60 سے زائد ممالک کے فلم ساز پہلے ہی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، اور میلےکے شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو ریا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More