ترکیہ میں گزشتہ برس 44.6ملین سیاحوں کی آمد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں گزشتہ برس 2022میں 44.6ملین سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ۔ ترکیہ میں سیاحت کے شعبے میں کورونا سے پہلے کے مقابلے میں 70فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے پہلے کے مقابلے میں سیاحوں میں غیرمعمولی 70 فیصد اضافہ دیکھا ہے، جبکہ 2022 میں 44.6 ملین سیاحوں نے ترکیہ کا دورہ کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ مقبول ترین سیاحتی ملک بننے کی فہرست میں فرانس کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔فرانس، سپین کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے دوسری مقبول ترین منزل ترکیہ بننے لگا کیونکہ اس کی سرحدیں یورپ اور ایشیا تک پھیلی ہوئی ہیں۔
سیاحتی اداروں ڈبلیو ٹی ایم اور ٹورازم اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد 2023 میں 50 ملین سیاحوں تک پہنچنے والی ہے، ترکی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔
اس کے علاوہ 2022 میں ترکیہ نے 12 لاکھ علاج کے لئے آنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کیا اور 2023 کی پہلی ششماہی میں سات لاکھ 46 ہزار290 پہلے ہی وہاں پہنچ چکے ہیں۔
ہیئر ٹرانسپلانٹیشن اور کاسمیٹک دندان سازی میں علاج کے حوالے سے ترکی سرفہرست ہے، اس کے بعد لیزر سے آنکھ کی اصلاح اور وزن کم کرنے کی سرجری بھی شامل ہے۔
ترک ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق ہرسال 250,000 تک غیرملکی مریض کاسمیٹک دندان سازی کے لیے ترکیہ آتے ہیں۔استنبول میں صرف اگست میں 17 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی، جو ہیئر ٹرانسپلانٹیشن کے خواہاں مردوں کے لیے خاص طور پر مقبول ہے۔
برٹش ٹریول ایجنٹوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق ترکی برطانوی سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے اور اب یہ آٹھویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی منزل ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 25 سے زائد برطانوی شہری جنوری 2019 سے ترکی علاج کی غرض سے گئے تھے، جن کی موت ہوچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More