ممبئی(پاک ترک نیوز) بھارت میں کے سی سی ٹی20 ٹرافی میچ ایک اوور میں 46رنز بن گئے ۔
بائولر ہرمن نے نوبال کی جس پر بیٹر واسو نے چھکا لگایا، اگلی گیند پر بائی کے 4رنز بنے، اگلی 5گیندوں پر چھکے لگ گئے،ان میں سے بھی ایک نوبال تھی، دوبارہ کروائی تو اس پر بھی چھکا لگ گیا، یوں مجموعی طور پر اوور میں 46رنز بن گئے۔
بائولر ہرمن نے اس سے قبل پہلے اوور میں بھی 22رنز دیئے تھے، انہوں نے اپنے 2اوورز میں 66رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی۔