نیویارک (پاک ترک نیوز)امریکہ کی تمام بڑی ائرلائنز کے چیف ایگزیکٹوز نے خبردار کیا ہےکہ اگر ٹیلی کمیونیکیشن فرمزاے ٹی اینڈ ٹی اورویریزون نے نئی 5جی ٹیکنالوجی کو ہوائی اڈوں کے قریب ٹیکنالوجی کو محدود کیے بغیرشروع کیا تو آنے والے دنوں میںہوابازی کے تباہ کن بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایئر لائنز نے متنبہ کیا کہ نئی 5جی سی۔بینڈ سروس ایک قابل ذکر تعداد میں وائیڈ باڈی طیاروں کو ناقابل استعمال بنا سکتی ہے جس سےممکنہ طور پر ہزاروں امریکی شہری بیرون ملک پھنس سکتے ہیں اور یہ سروس اندرون ملک پروازوں کے لیےافراتفری کا سبب بن سکتی ہے۔
ان خدشات کا اظہار امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز اور دیگر کے چیف ایگزیکٹوز نے پیر کےروزامریکی حکومت کے متعلقہ اداروں کو لکھے گئے اپنے خط میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے بڑےائرپورٹس کو پرواز کے لیے محفوظ نہیں کر دیا جاتا توسفر کرنے والے اور جہاز رانی کی صنعت کو خطرات درپیش ہیں۔ جس کی بنا پر طیاروں کی اکثریت کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے خبردار کیا ہے کہ 5جی کی ممکنہ مداخلت ہوائی جہاز کے حساس آلات جیسے کہ الٹی میٹرز کو متاثر کر سکتی ہے اور کم نظر آنے والے لینڈنگ آپریشنز کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہے۔خط میں متنبہہ کیا گیا ہے کہ پیر کے روز 1100 پروازیں منسوخ اور ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو پروازوں کی منسوخی اور انکا رخ موڑے جانے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی بنا پرپیر کو دیر گئے تک ایئر لائنز اس بات پر غور کر رہی تھیں کہ آیا بدھ کو امریکہ پہنچنے والی کچھ بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنا شروع کیا جائے۔ کیونکہ 5جی کی کھلے عام سروس سے ائرلائن کی صنعت ٹھپ ہو جائے گی۔
ائرلائنز کی جانب سے تحریر کردہ خط میں بڑی ائرلائنز کے علاوہ یو پی ایس ایئر لائنز، الاسکا ایئر، اٹلس ایئر، جیٹ بلو ایئرویز اور فیڈیکس ایکسپریس کے دستخط بھی شامل ہیں۔یہ خط وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز، ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بٹگیگ، ایف اے اے کے ایڈمنسٹریٹر اسٹیو ڈکسن اور فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) کی چیئرپرسن جیسیکا روزن ورسل کو بھیجا گیا۔
سابقہ پوسٹ