5 کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے، عوام کو ویکسین مفت ملے گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں فراہم کی جائے گی۔ حکومت دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ترک عوام کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ سب سے پہلے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ترجیح دی جائے گی۔
حکومت مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسین کی بھی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ رضاکاروں پر اس کے تجربات کئے جا رہے ہیں جیسے ہی ویکسین کے تمام ٹیسٹس مکمل ہوں گے ترکی عالمی مارکیٹ کے بجائے مقامی طور پر تیار کی ہوئی ویکسین خریدے گا۔
ترک صدر نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک ویکسین دستیاب نہیں ہوتی وہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے جانے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ اس وقت ہمارے پاس صرف حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا وقت ہے۔ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کریں۔ ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلے کی لازمی پابندی کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More