انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ ،یونان، اور بلغاریہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تریکہ شمال مغربی صوبے میں کیمپنگ گرائونڈ میں سیلابی پانی میں دو افراد بہہ گئے ۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ بلغاریہ اور یونان کی سرحدوں کے قریب واقع صوبہ کرکلریلی میں تعطیلات کے مقام پر سیلاب آنے کے بعد چار دیگر افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جہاں تقریباً 12 چھٹیاں گزارنے والے آئے ہوئے تھے۔
ترک وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سرچ ٹیموں نے دو لاشیں ڈھونڈ لی ہیں اور دیگر چھ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔