غزہ (پاک ترک نیوز)
غزہ کی پٹی میں گذشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 500 ڈاکٹرز اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہسپتالوں پر براہ راست حملوں، بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 138 نرسیں بھی شامل ہیں۔
وزارت نے بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی میں جان بچانے کے لیے کام کرنے والی طبی ٹیموں اور صحت کے مراکز کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔
اپنے تازہ بیان میںفلسطینی وزارت صحت نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس میں مزید 63 افرادشہید اور 114 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے 7 اکتوبر سے اب تک زخمیوں کی تعداد 78,755 بتائی ہے جبکہ مزید ہزاروں لاپتہ ہیں۔
غزہ کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کو 219 دن گزر چکے ہیں اور فلسطینی شہداء کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سابقہ پوسٹ