کیف(پاک ترک نیوز) روس کے یوکرین کے شہر خارکیف میزائل حملے میں 51شہری ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف سپر مارکیٹ پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو (Ihor Klymenko) کا کہنا ہے کہ روس نے کیفے اور سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اسکندر میزائل کا استعمال کیا۔
روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم روسی حکام نے کسی بھی شہری ہدف کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے۔ امریکا یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
سابقہ پوسٹ