گزشتہ ایک برس کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 55فیصد کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) گزشتہ ایک برس کے دوران ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پیداواری لاگت اور خام مال کی قلت میں بڑھتے ہوئے اضافہ اور درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافہ ہے۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک نعد کے دوران ٹریکٹرز اور ٹرکوں کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سال بھر میں بسوں کی فروخت میں 6 فیصد تک کمی آئی۔
اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔ گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسافر کاروں کی فروخت متاثر ہوئی۔ علاوہ ازیں یوٹیلیٹی وینز، پک اپس اور جیپوں کی فروخت میں بھی 29 فیصد کمی آئی۔
پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سال میں موٹر سائیکلز کی فروخت 35 فیصد تک کم ہوگئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More