لیبیا ،بحیرہ روم میں دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 تارکین وطن جاں بحق

 

طرابلس(پاک ترک نیوز) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں الٹنے سے 57افراد جاں بحق ہو گئے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن ،کشتیوں میں سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔
ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جو تین ماہ کے عرصے میں گزشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More