5Gکے مضر اثرات ،4ایئر لائنز نے امریکہ کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

دبئی (پاک ترک نیوز) فائیو جی ٹیکنالوجی کے مضر اور تباہ کن اثرات کے باعث ایمریٹس سمیت 4ایئرلائنز نے امریکہ کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس نے شدید خدشات کے پیشِ نظر پروازیں منسوخ کی ہیں۔
ایئر انڈیا نے دہلی سے سان فرانسسکو اور شکاگو کے درمیان سروس معطل کر دی۔ ممبئی سے نیویارک کی پرواز کو بھی معطل کیا جائے گا۔ایمریٹس کے مطابق وہ 9 امریکی ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دے گا۔
امریکی ائیرلائنز نے خط لکھ کر خبردار کیا تھا کہ فائیو جی سی بینڈ ٹیکنالوجی سے ایئر لائنز کے آپریشنز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More