نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ140 افراد ہلاک

کٹھمنڈو(پاک ترک نیوز) نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 140 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپالی فوج بھی امدادی کارروائیوں میں شہری انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔
گزشتہ رات آنے والے زلزلے کا مرکز دارالحکومت کٹھمنڈو سے 500 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سڑکیں تباہ ہوگئیں اور بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ زلزلے سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
نیپال میں 2015 میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 9 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More