6لاکھ 30ہزار پاکستانی 9ماہ کے دوران ملازمت کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) 6لاکھ 30ہزار پاکستانی رواں برس کے 9ماہ میں ملازمت کی تلاش میں وطن چھوڑ کر دیار غیر میں جا بسے ۔
تفصیلات کےم طابق نوکریوں کی تلاش میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟اعدادو شمار سامنے آگئے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے نو مہینوں یعنی ستمبر تک 633,108 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔
جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی۔ صرف ماہ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔
ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے۔
17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے۔
مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے۔
فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More