اسرائیلی فورسز کے غزہ میں ظلم و بربریت کے 6 ماہ مکمل

غزہ(پاک ترک نیوز) صیہونی فورسزکی غزہ میں ظلم و بربریت کے 6ماہ مکمل ہوگئے مگر اسرائیلی فوج کی بمباری رُکی نہ جنگ بندی مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہوسکی۔
غزہ میں قابض اسرائیل فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں نہ تھم سکی، مختلف علاقوں سے مزید 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے 175ویں دن تک کم از کم 32 ہزار 623 افراد شہید اور 75 ہزار 92 سے زیادہ زخمی ہو چکے تھے۔
جبکہ حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار137 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 815 زخمی ہو چکے ہیں۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 99 فلسطینی صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد، چار اسرائیلی جبکہ 3 لبنانی صحافی مارے گئے ہیں۔
یاد رہے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کا کہانا ہے کہ 6 ماہ کے دوران غزہ میں جنگ کی کوریج کرنے والے 16 صحافی زخمی ہوئے، 4 لاپتہ ہیں جبکہ 25 صحافیوں کو اسرائیلی حکام کی جانب سے حراست میں لینے کی بھی اطلاعات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More