نجکاری کی فہرست میں مزید 6سرکاری ادارے شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان کے نجکاری کمیشن نے حکومت کو نقصانات سے بچانے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے مزید چھ سرکاری اداروں کو نجکاری کی فعال فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
وزارت نجکاری کی وفاقی کابینہ کی کمیٹی کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 218 واں اجلاس وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں بورڈ نےنجکاری کی فہرست میں چھ نئے سرکاری اداروں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی ایل آئی سی ایل)، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ (جینکو-I)، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جینکو-IV) اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہزیکو)کو شامل کرنے کی منظوری دی۔
بورڈ نے اسی اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی تقسیم کے لیے دلچسپیاں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوریبھی دی تھی۔ بورڈ نے نجکاری پروگرام (2024-29) کے لیے وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں کی سفارشات پر بھی غور کیا اور انہیں اپنے مشاہدات کے ساتھ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) کو پیش کرنے کی منظوری دی۔ پی سی (مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے)، ضوابط، 2018 میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More