بحر اوقیانوس میں سینیگال کی کشتی الٹنے سے 63افراد ہلاک،38کو بچا لیا گیا

ڈکارا(پاک ترک نیوز) بحیرہ اوقیانوس میں سینیگال کی کشتی الٹنے سے 63افراد ہلاک جبکہ کم عمر بچوں سمیت 38افراد کو بچا لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکام اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے بتایا کہ سینیگال کی ایک کشتی بحر اوقیانوس میں کیپ وردے کے ساحل پر الٹنے سے 63 افراد ہلاک ہوگئے ۔
آئی او ایم کی ترجمان صفا مشہلی نے بتایا کہ سینیگال سے نکلنے والی ماہی گیری کی کشتی سے 12 سے 16 سال کی عمر کے چار بچوں سمیت کم از کم 38 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ سینیگال کی وزارت خارجہ نے منگل کو دیر گئے کہا کہ بچائے گئے 37 سینیگالی اور ایک شخص کا تعلق گنی بساؤ سے تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق سینیگال سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More