دوشنبے (پاک ترک نیوز) تاجکستان میں 7.2شدت کے زلزلہ سے 15افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصلات کے مطابق تاجکستان کے چین کی سرحد کے ساتھ مشرقی علاقوں میں 7.2شدت کےجمعرات کی صبح آنے والے زلزلے میں 15افراد کے جاں بحق اور درجنوں دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5:37 بجے آنے والا زلزلہ تقریباً 20.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا ہے کہ مشرقی تاجکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جبکہ چین کے سرکاری میڈیانے چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے 7.2 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی ہے۔
یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے 7.1 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی ہے۔زلزلے کا مرکز مرغوب کے چھوٹے پہاڑی قصبے سے تقریباً 67 کلومیٹر دور افغانستان اور چین سے متصل نیم خودمختار مشرقی علاقہ گورنو-بدخشاں میں ہے۔
ابتدائی زلزلے کے تقریباً 20 منٹ بعد اس علاقے میں 5.0 شدت کا آفٹر شاک آیا، جس کے بعد 4.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ ابتدائی طور پر اس انتہائی کم آبادی والے علاقے سےزلزلے میں 15افراد کے جاں بحق اور درجنوں دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں