7ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 7فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں گزشتہ سات ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرول کی فروخت میں مالی سال کے پہلے7ماہ میں 7فیصد کمی جبکہ گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی فروخت 4.18 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 4.58 ملین ٹن فروخت کے مقابلہ میں 7فیصد کم ہے۔
یکم فروری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں شمالی علاقوں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈ کی گئی جوکہ پیوستہ ہفتے کی اوسط قیمت 1227 روپے سے 0.48 فیصد کم جبکہ جنوبی علاقوں میں اوسط 1188 روپے قیمت برقرار رہی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں فی بوری اوسط قیمت 1187، گوجرانوالہ میں 1260 ، سیالکوٹ میں1267، لاہور میں 1280، فیصل آباد 1240، ملتان میں 1228، پشاور میں 1180، کراچی 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، کوئٹہ1205 اور خضدار میں 1150 روپے رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More