انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر قونیہ میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میںایک ہی خاندان کے 7زلزلہ متاثرین جاں بحق ہو گئے۔
سات زلزلہ متاثرین مبینہ طور پر ترکیہ کے وسطی شہر قونیہ میں جمعہ کے اوائل میں ایک مکان کی چھت گرنے کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
یدیلر کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جہاں دو شامی خاندان، جن میں سے ایک مہمان تھا، مقیم تھے۔ ریسکیو کے لیے پولیس، فائر فائٹرز اور 112 ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔
آگ بجھانے کے بعد، ایک ہی خاندان کی سات لاشیں، جن میں ماں، باپ اور پانچ بچے شامل تھے – جو کہ دو مہلک زلزلے کا بھی شکار ہوئے تھے، ملبے سے مل گئے۔
یہ خاندان Gaziantep کے Nurdağı ضلع سے آیا تھا، جو زلزلے سے شدید متاثر ہوا تھا جس میں ہزاروں جانیں گئیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔