بھلوال(پاک ترک نیوز) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما میں 7افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آتشزدگی سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔
بدقسمت وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زبردست دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔
محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔