کراچی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی سے4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

 

سکھر (پاک ترک نیوز ) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کےمطابق ٹرین کی بزنس کلاس بوگی میں روہڑی سٹیشن سے پہلے آگ لگی جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور مسافروں کو متاثرہ بوگی سے نکالا گیا۔آگ سے متاثرہ بوگی کو ٹرین کی دیگر بوگیوں سے علیحدہ کر کے آگ بجھادی گئی۔
دوسری جانب ڈی سی او سکھر محسن سیال نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون آگ لگنے کے بعد ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث زخمی ہوئی تھی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کے باعث اپ ٹریک تاحال معطل ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ایف جی آر کی قیادت میں انکوائری ٹیم کل خیرپور پہنچ کر جائزہ لے گی، بوگی میں آگ کیسے لگی اس کا پتا لگایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More