ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 7جاسوس گرفتار

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 7جاسوسوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے تعاون سے 56 کارندوں کے ایک جاسوسی حلقے کا پردہ فاش کیا جو مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے جاسوسی کر رہے تھے۔یہ افراد مبینہ طور پر ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں جس کی نگرانی تل ابیب میں مقیم موساد کے نو کارندے کررہے تھے اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ایجنٹس نے مبینہ طور پر آئی پی ایڈریس حاصل کرنے کے لیے عربی زبان کی کئی جعلی ویب سائٹس کا بھی استعمال کیا۔
کارندوں کی کل تعداد میں سے سات کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر موساد کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا۔
جاسوس کارندوں جن کا تعلق مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے ہے، نے مبینہ طور پر جاسوسی کے مختلف حربے استعمال کیے جن میں نگرانی، وائی فائی نیٹ ورکس کو ہیک کرنا اور GPS کے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شامل ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More