برلن (پاک ترک نیوز)اس سال کے برلن فلم فیسٹیول میں 18 فلمیں بہترین فلم کے گولڈن بیئر کے لیے مقابلہ کریں گی جن میں عام سیاسی موضوعات کے بجائے مرکزی مقابلہ محبت کے موضوع پر بننے والی فلموں کے درمیان متوقع ہے۔
پچھلے سال کی صرف آن لائن تقریب کے بعد 2022 میں لائیو اسکریننگ دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں منعقدہ ایک تقریب میں اس سال کے مقابلے کی لائن اپ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے آرٹسٹک ڈائریکٹر کارلو چٹریان نے امید ظاہر کی کہ وہ سماجی بندھن بحال ہو جائیں گے جو دو سال کے لاک ڈاؤن اور تنہائی کے باعث کمزور ہو گئے ہیں۔
گولڈن بیئر کے لیے جن 18 فلموں کا مقابلہ ہو گا ان میں فرانسیسی ہدایت کار کلیئر ڈینس کی "بوتھ سائڈس آف دی بلیڈ”،ڈائریکٹر نیکولاٹے کریبٹز کی "اے کوئیک الفابیٹ آف لو” ، کارلا سائمن کی طرف سے "الکاراس” ۔، الرچ سیڈل کی "ریمنی” ، فلس ناگی کی "کال جین”، مائیکل کوچ کی "اے پیس آف سکائی”، ریتھی پنہ کی "ایوریتھنگ وِل اوکے”، ارسولا میئر کی "دی لائن”،پاولو تاویانی کی” لیونورا اڈیو”، میخائل ہرس کی "پیسنجرز آف دی نائٹ”، کمیلا اینڈینی کی "نانا”، فرانسوا اوزون کی "پیٹر وون کانٹ”، آندریاس ڈریسن کی "رابی کرناز بمقابلہ جارج ڈبلیو بش”، نتالیہ لوپیز گیلارڈو کی "روب آف جمز” ، ہانگ سان گسو کی "ناولسٹز فلم”، اساکی لیکوسٹا کی "ون ائیر، ون نائٹ”، ڈینس کوٹ کی "دیٹ کائینڈ آف سمر” اور لی روئیجن کی "ریٹرن ٹو ڈسٹ” شامل ہیں۔
گولڈن بئیر ایوارڈز کا آغاز1951 میں ایک منقسم شہر برلن میں ہوا تھا جو سرد جنگ کے محاذوں پر پھیلا ہوا تھا، برلینال اکثر بڑے فلمی میلوں میں سب سے زیادہ سیاسی ہوتا ہے، اور 72 واں ایڈیشن، جو 10-20 فروری ۔تک چلے گا وہ اس جذبے کو اب بھی محفوظ رکھتے ہوئے اپنے اندر بہت سی محبت کی کہانیاں بھی شامل کر رہا ہے۔