75ویں کینز فلم فیسٹیول کا آ ج سے آغاز

کینز(پاک ترک نیوز)
کورونا کی وبائی بیماری کی پچھلے دو سال کی پابندیوں کے بعد 75 واں کینز فلم فیسٹیول تنازعات اور کچھ نئے جھٹکوں کے ساتھ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اور یہ 2019 کے ایڈیشن کے بعد فرانسیسی رویرا پر اپنے سب سے بڑے اجتماع کے لیے تیار ہے۔
میلے کے آغاز سے قبل گذشتہ روز کروسیٹ میں تیاریاں زور و شور سے مکمل ہو رہی تھیں۔ اس میلے کا آغاز آج "دی آرٹسٹ” کے ڈائریکٹر مشیل ہازانویسیئس کی زومبی فلم”زی”کے ساتھ ہوگا۔
اس سے پہلے کہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فلمی میلہ شروع ہو اسکے آرٹسٹک ڈائریکٹر تھیری فریماکس سے متعلق ہالی ووڈ کے میگزین کی خبر کو لیکر کافی ہنگامہ برپا ہو چکاہے۔ کیونکہ میڈیا میں فلمی میلے کی انتظامیہ کے انٹرویوز کی کاپی فراہم کرنے اور انکی تجویز کے مطابق انٹرویوز میں تبدیلیاں کر نے کی شرط پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔ایک ایسا فلمی میلہ جو خود کو آزادی اظہار کے علمبردار کے طور پر پیش کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ اس کے لئے یہ یقیناً یہ ایک عجیب و غریب آغاز ہے جس کی کینز فلم فیسٹیول سے توقع نہیں کی جاتی۔
17 سے 28 مئی تک جاری رہنے والے اس فلمی میلے میں تقریباً 35,000 فلمی پیشہ ور افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ساتھ ہی نمائش کی جانے والی فلموں میں ہالی ووڈ کے چند چمکدار ٹائٹلز بشمول "ٹاپ گن: ماورک” اور باز لوہرمن کی "ایلوس” شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More