یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 78افراد ہلاک

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان میں مہاجرین اور تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق یونان کے جنوبی ساحل پر مہاجرین اور تارکین وطن کو لے جانے والی ماہی گیری کی کشتی الٹنے اور ڈوبنے سے کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 100سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ یہ کشتی پیلوپونیس کے ساحل سے 47 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں پائلوس کے جنوب مغرب میں بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی ۔
حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا تاہم تیز ہوائوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
زندہ بچ جانے والوں میں سے چار کو کالاماتا شہر میں ہائپوتھرمیا کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کسی کے پاس بھی لائف جیکٹس نہیں تھیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More