پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے داعش کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیئے، افغانستان

کابل(پاک ترک نیوز) افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ داعش کے دہشتگرد پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ داعش کے مزید دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز کابل میں آپریشن کیا اور اس دوران 7 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ صوبہ نمروز میں بھی آپریشن کیا گیا۔
واضح رہے کہ 2 دسمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا جبکہ پاکستان نے اسے ناظم الامور عبیدالرحمان نظامی کے خلاف قاتلانہ حملہ قرار دیا تھا۔
پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری نے داعش نے قبول کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More