مصر میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9افراد جاں بحق

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9افراد جاں بحق ہو گئے ۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی MENA کے مطابق امدادی ٹیموں نے قاہرہ کے مضافاتی علاقے سے عمارت کے ملبے کے نیچے سے کم از کم نو افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More