میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی میں تیار ہونے والی ناروے کی 956فٹ لمبی جدید کروز شپ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ۔ تین منزلہ کروز شپ میں 3ہزار سے زائد افراد سوار ہو سکیں گے ۔کروز شپ آئندہ برس 2023میں بحیرہ روم میں اتاری جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کی اٹلی میں تیار ہونیوالی کروز شپ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ تین منزلہ لگژری کروز میزائل میں 107آرام دہ کمرے، خوبصورت پولز، ریس ٹریک اور گلاس برج شامل ہیں جبکہ اس میں تین ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے ۔
ایک لاکھ 42ہزار پانچ سوٹن وزنی لگژری کروز شپ میں 44ہزار مربع فٹ پر مشتمل واک وے بھی ہے ۔
کروز شپ میں کولڈ روم، بارز اور سپا بھی ہو گا، لگژری شپ کا ڈائننگ ایریا کشادہ اور خوبصورت ہے، کلرفل شیشے کی سیڑھی جہاز کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، جہاز میں بچوں کے لیے پارک بھی ہوگا، کروز شپ آئندہ برس بحیرہ روم میں اتارا جائے گا۔