لاہور( پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے اور نائب صدر ن لیگ نے چار روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔