فلپائن نے خطے کی بحری طاقت بننے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی

فلپائن نے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فلپائن کی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل جیووینی کارلو باکوردو نے کہا کہ گذشتہ ہفتے فلپائن کے ایک اعلیٰ عکسری وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی AFSAT کی دعوت پر کیا گیا تھا۔ ترک سرکاری کمپنی جدید بحری جنگی جہاز تیار کرتی ہے۔

فلپائن کے عسکری وفد کو ترک حکومت کی طرف سے بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدید بحری جہازوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور جدید دفاعی سامان کی تیاری کے مخلتف مراحل کا دورہ کروایا گیا۔

فلپائن نے ترکی سے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے جنگی بحری جہاز اور دیگر اسلحہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فلپائن کی بحریہ کے نائب سربراہ نے بتایا کہ ترکی کے پاس بحری افواج کو جدید بنانے کا صدیوں پرانی صلاحیت موجود ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جدید بنا دی گئی ہے۔

فلپائن نے ترک بحریہ کے ساتھ تعاون کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت فلپائن کی بحری سیکیورٹی کو جدید بنانے کے لئے اسلحہ اور جنگی بحری جہاز خریدے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی فلپائن کی بحری فوج کو تربیت بھی فراہم کرے گی اور عسکری وفود کے تبادلے بھی کئے جائیں گے تاکہ فلپائن کی بحریہ ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More