ترک کابینہ کا اہم ترین اجلاس: 20 روز کا سخت ترین مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت کابینہ کا تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اہم فیصلے کئے گئے

پورے ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک (20 روز) کے لئے مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ 20 روز کے لئے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

صرف اشیائے ضرورت کے کاروبار کی اجازت ہو گی۔ شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ مسافر سفر کر سکیں گے۔

ہر قسم کے غیر ضروری سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سفر سے پہلے حکومت سے پیشگی اجازت لیں۔

ترکی سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ کورونا کیسز میں روز غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کی نئی لہر نے ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More