اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کوآپریشن سنٹر (این سی اوسی )نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ جس کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کرکے 20 فیصد تک محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی ،اور
18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔
این سی اوسی کی ہدایات کے بعد سول ایوی ایشن (سی اے اے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی کیٹگری اے اور بی ختم کر دی ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا۔
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا۔
8دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا ۔ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔
اے سی سی نے کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔ کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمدپرسفری پابندیاں 5مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،،برازیل، زمبابوے،بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قراردی گئی ہے ۔ ان ممالک میں موجود پاکستانی،نائیکوپ،پی اوسی کارڈ ہولڈرزپاکستانی کی آمد پربھی پابندی برقرار رہے گی ۔ نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے ۔