خدارا احتیار کریں، بھارت سے سبق سیکھیں،وزیراعظم کی عوام سے اپیل

بھارت کا حال دیکھیں اور اپنا خیال کریں، بھارت میں لوگ سڑکوں پر مررہے ہيں، آکسیجن نہيں مل رہی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  اگر حکومت اپنی صلاحیت دگنی نہ کرتی تو ہمارا بھی یہی حال ہوتا۔

وزيراعظم عمران خان نے عوام کو ماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تاکید  کی اور کہا کہ اگلے دو ہفتے نہایت اہم ہیں ، ہم نے کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے ۔

انہوں نے کہا ہ پہلی دو لہروں میں اللہ نےرحم کیا ، یہ تیسری لہر بہت خطرناک ہے ، عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More