پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پُرعزم

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے کامیاب سفارتی تعلقات کی سترسالہ تقریبات سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے مابین ستر سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں، بھرپور تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔ سی پیک کے تحت بنائے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز نہ صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ پورے خطے کیلئے ترقی کا موجب ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ان خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ،خصوصی مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کورونا کے خلاف جنگ اور ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے چین کی معاونت کو سراہتے ہوئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More