آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی آذربائیجان میں اہم ملاقاتیں

باکو (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں اور دونوں ممالک کے پاس جیو اسٹریٹجک اہمیت، دو طرفہ تعاون سے مشترکہ فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا، قبل ازیں آذربائیجان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت دفاع آمد پر چاک و چوبند فوجی دستے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More