کینیڈا کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کااعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بھارت پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔
کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بھی بحال کردی گئی ہیں ۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے پروازوں کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرے گا ۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی ۔
پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کردیے ہیں ۔
کینیڈا جانے والے مسافروں کوپرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا ۔یہ شرط 5 سال اور اس کے زائد عمر کے تمام مسافروں پر لاگو ہوگی ۔
کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بھی اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔
کینیڈا جانے والے مسافروں کو پرواز سے قبل arrive Can موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی ۔
مسافروں کو کینیڈا میں قرنطینہ کرنے سے متعلق اپنا پلان بھی پرواز سے قبل موبائل پر درج کرنا ہوگا ۔
کینیڈا جانے کیلئے طیارے میں بیٹھنے سے قبل تمام مسافروں کا پی آئی اے کے ڈاکٹر معائنہ کریں گے ۔ کورونا کی علامات کی صورت میں متعلقہ مسافر کو آف لوڈ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More