جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی ترک کمپنی بیرکتر کے اکنسی طیارے نے پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اکینسی ڈرون طیارے نے فضا میں 25 گھنٹے 46 منٹ مسلسل پرواز کی۔ اس دوران طیارے نے 38 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اکینسی فلائٹ ٹریننک اینڈ ٹیسٹ سینٹر نے جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں اس کے مطابق ڈرون طیارے نے اب تک ساڑھے سات ہزار کلو میٹر فضا میں سفر مکمل کیا۔ طیارہ اب تک مجموعی طور پر اپنی پرواز کے 347 گھنٹے اور 28 منٹس پورے کر چکا ہے۔
بیرکتر اکنسی ڈرون نے پہلی پرواز 6 دسمبر 2019 کو کی تھی۔ ڈرون کی تمام پروازیں ترکی کے شمال مغربی علاقے میں "کورلو ایئر پورٹ کمانڈ” پر کی گئیں۔ اسی ایئر پورٹ پر دیگر تین پروٹو ٹائپ ڈرونز کی آزمائشی پروازوں کو مانیٹر کیا گیا ہے۔