افغانستان سے متعلق خصوصی سیل بنایاجائے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہافغانستان میں حکومت کی مختلف کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جائے ۔ یہ خصوصی سیل افغانستان کے لیے انسانی امداد کے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گااور ساتھ ہی ساتھ موثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی
پھیلائو کو روکنے کے لیے بھی کام کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچاؤ کے لیے مدد فراہم کرے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More