ترکی کے بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 297.4 بلین ڈالر ہوگئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے سنٹرل بینک کے اعدادو شمار کے مطابق ، ترکی کے بیرونی اثاثے اگست کے آخر تک 297.4 بلین ڈالر پہنچ گئے تھے جو 2020 کے اختتام سے 16.4 فیصد زیادہ ہیں۔
اسی عرصے کے دوران غیر رہائشیوں کے خلاف واجبات 9.1 فیصد گر کر 589.7 بلین ڈالر رہ گئے۔
خالص بین الاقوامی سرمایہ کاری کی پوزیشن (این آئی آئی پی) اور ترکی کے بیرونی اثاثوں اور واجبات کے مابین فرق اگست میں منفی 292.3 بلین ڈالر رہ گیا۔2020 کے آخر تک این آئی آئی پی 393.1 بلین ڈالر تھا۔
سنٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ذیلی آئٹم ریزرو اثاثے 26.2 فیصد اضافے کے ساتھ 117.8 بلین ڈالر ہوچکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More