سرینگر (پاک ترک نیوز )بھارت نےمقبوضہ ریاست جموں کشمیر کی شناخت مٹانے کے لیے ہندو آبادکاری کے بعد ایک اور حملہ کیا ہے ۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے سری نگر ،جموں اور لیہہ (لداخ ) سے شارجہ کے لیے براہ راست بین الالقوامی فضائی سروس شروع کردی ہے۔گو فرسٹ (سابق گوائیر) کی پہلی پرواز ہفتہ 24اکتوبر کو سری نگر سے شارجہ کے لیے روانہ ہوئی ۔جسے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سری نگر سےرخصت کیا۔
بھارت اور متحدہ عرب امارات کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم ہے ۔سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت متنازعہ علاقے پر کسی دوسرے ممالک سے معاہدے کرنے کا مجاز نہیں ہےلیکن دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے باربار رابطہ کرنے کے باوجود خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس پر اسلام آباد کے سفارتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سری نگر، جموں اور لہیہ (لداخ) کے لیے بین القوامی فضائی سروس کا معاہدہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی حصہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔بھار ت متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر ممالک سے بھی مقبوضہ کشمیر کے لیے براہ راست فضائی پروازیں شروع کرنے کے لیے رابطے کر رہا ہے۔
امارات کی فضائی کمپنی گو فرسٹ سری نگر اور شارجہ کے درمیان ہر ہفتے چار براہ راست بین الاقوامی پروازیں چلائے گی۔جلد ہی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے دو دوسرے شہروں جموں اور لیہہ (لداخ ) سے بھی بین الاقوامی فضائی سروس شروع کردی جائے گی ۔ گو فرسٹ ایئرلائنز نے زرعی مصنوعات کے لیےسری نگر اور جموں سے رات کو کارگو فضائی سروس بھی شروع کردی ہے۔