افغانستان نے پاکستان میں سفارت کار تعینات کردیئے

کابل (پاک ترک نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت نے اسلام آباد ،پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سفارتکار تعینات کر دیےہیں ۔ سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں میں تقرری کا نوٹیفیکیشن 20 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔
افغان سفارت خانے کے ذرائع نے نوٹیفیکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی سفارتکاروں کی پاکستان نہیں پہنچے ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں کے سفارتی عملے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں سفیر کے بجائے فرسٹ سیکرٹری سردار احمد شکیب بطور ناظم الامور فرائض انجام دیں گے ۔ پشاور میں حافظ محب اللہ شاکر، گل حسن ابو محمد کو کوئٹہ اور عباس خان محمد کو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور،کراچی اور کوئٹہ کے لیے سفارتکاروں کی تقرریاں بطور فرسٹ سیکریٹری کی گئی ہیں ۔پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بعد ان کا سٹیٹس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More