پاک ترک مشترکہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی ‘ کیلئے 10 ہزار پاکستانی تیار

استنبول (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤس اسلامی تاریخ کے مشہور فاتح صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ سیریز بنارہے ہیں ۔ جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد شروع ہورہا ہے ۔
اب تک 10 ہزار پاکستانیوں نے پاک ترک مشترکہ ٹی وی سیریل "صلاح الدین ایوبی” میں کام کرنے کی درخواستیں دے دے چکے ہیں ۔
صلاح الدین ایوبی کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے ۔انہوں نے ساری زندگی صلیبی جنگجوؤں کو مقابلہ کیا اور ان کی جنگیں لڑیں ۔ ڈرامہ سیریز میں انہی جنگوں کے مناظر دکھانے کے لیے ہزاروں افراد کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔ جس کے اب تک 10 ہزار پاکستانی اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی دکھائے جانے کے بعد پاکستان میں ترک ڈراموں کی مقبولیت بڑھی ہے ۔وہ خو د بھی کئی بار پاک ترک مشترکہ پروڈکشن کا اظہار کرچکے ہیں اور صلاح الدین ایوبی کی مشترکہ پروڈکشن ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کرچکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More