اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان مشیر خزانہ شوکت ترین مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 500 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیاہے ۔
ترجمان مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے گزشتہ برس کی نسبت 37فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ہےجبکہ انکم ٹیکس بھی 32فیصد اضافے کے ساتھ 622 بلین ہو گیا جو کہ گزشتہ سال سے 151بلین زیادہ ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پہلے 4 ماہ کیلئے مقرر کردہ اصل ہدف سے 228ارب زیادہ ٹیکس ہے ۔