کراچی سے ازبکستان اور ماسکو تک براہ راست ٹرک جائیں گے

کراچی (پاک ترک نیوز )کراچی سے ازبکستان اور ماسکو تک تجارتی ٹرک براہ راست جائیں گے ۔ٹی آئی آر کنونشن کے تحت جنوری 2022 سے پاکستانی تاجروں کو تافتان بارڈر پر ایرانی ٹرک نہیں لینا پڑیں گے جس سے پاکستانی برآمدات میں تیزی آئے گی ۔ اس سے قبل این ایل سی کے ٹرک سامان لے کر کراچی سے آذربائیجان کے راستے ترکی تک جاچکے ہیں ۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق افغانستان نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کا مال نہیں روکیں گے ۔ اگلے ماہ افغانستان کا وفد تجارتی تعاون پر بات چیت کے لیے آرہاہے ۔ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے ہم نے عالمی مارکیٹ پر تحقیق کی ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی کہاں کہاں ڈیوٹی فری رسائی ہوسکتی ہے ۔
مشیر تجارت رزاق داؤد نے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سیلز ٹیکس میں کمی نہیں مانے گا ۔ آئی ایم ایف نے تو کہا ہے کہ ہر خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگائیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More