اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) مشیر برائے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے عوام کو غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔تمام اعشاریے مثبت سمت میں ہیں ۔مسلسل چار ماہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
عالمی ادارہ ایف اےاوکے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں کھانے اور پینے کی اشیا ء میں 3.9 فیصد اضافہ ہو اہے۔ایف اے او کی رپورٹ مطابق کھانےکے تیل کے قیمتیں عالمی مارکیٹ میں اس وقت اپنی بلند سطح پر ہے۔ اس میں 9.6فیصد اضافہ بتایا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈیری کی مصنوعات میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔
شوکت ترین کے مطابق پاکستان میں معیشت کی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔صرف اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات میں 17.5فیصد بڑھی ہیں جو کہ پچھلے آٹھ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔اسی طرح پاکستان کی تریخ میں پہلی دفعہ برآمدات کا ہدف تیس ارب ڈالر اس سال حاصل کریں گے ۔ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو اہے۔اس میں جولائی سے اکتوبر تک 6ارب ڈالر اضافہ ہو اہے۔ٹیکس محصولات میں 37فیصد اضافہ ہوا ۔پچھلے چار ماہ میں 151ارب ڈالر اِنکم ٹیکس کی مد میں حکومت نے اکٹھے کئے ہیں ۔کپاس کی پروڈکشن میں 81 فیصد اضافہ ہو اہے۔نان امپورٹ آئیل کی درآمدات میں اکتوبر کے مہینے میں 12.5فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔صنعت میں بھی 12.25فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مشیر خزانہ شوکت عزیز نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آنے والوں دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔